Time 21 دسمبر ، 2024
پاکستان

آئس کریم کے نام پر دھوکا دینے والی 2 کمپنیوں پر کروڑوں کا جرمانہ عائد

آئس کریم کے نام پر دھوکا دینے والی 2 کمپنیوں پر کروڑوں کا جرمانہ عائد
دونوں کمپنیاں اپنی پراڈکٹ پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزا کا واضح ڈسکلیمردیں: اعلامیہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن نے فروزن ڈیزرٹ بنانےوالی 2 بڑی کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے  کے مطابق کمپنیاں اپنی فروزن ڈیزرٹ کو آئس کریم کےنام سے مارکیٹ کررہی ہیں لہٰذا ایک کمپنی پر 95 ملین روپے اور دوسری کمپنی پر 75 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں اپنی  پراڈکٹ پر فروزن ڈیزرٹ اور اجزا کا واضح ڈسکلیمردیں۔

فوڈ کوالٹی اسٹینڈرز کے مطابق  آئس کریم صرف  دودھ اور دیگر ڈیری پراڈکٹ سے تیار کی جاتی ہیں، فروزن ڈیزرٹ میں ویجیٹیبل آئل اور فیٹ استعمال کیے جاتے ہیں ۔

مزید خبریں :