Time 22 دسمبر ، 2024
جرائم

کراچی: پسند کی شادی کے مطالبے پر قید کی گئی لڑکی بازیاب، ملزمان گرفتار

کراچی: پسند کی شادی کے مطالبے پر قید کی گئی لڑکی بازیاب، ملزمان گرفتار
پسند کی شادی کےمطالبے پرگھروالوں نےتشددکیا اور بال بھی کاٹے: متاثرہ لڑکی کا بیان/ فائل فوٹو 

کراچی میں  پسند کی شادی کے مطالبے پر گھر والوں کی جانب سے قید کی گئی لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔ 

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں گھر والوں نے پسند کی شادی کے مطالبے پر گھر میں لڑکی کو قید کررکھا تھا جسے آزاد کرا دیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی متاثرہ لڑکی کے وکیل کی درخواست پرکی گئی اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں  لڑکی کے ماں باپ،چچا، دادی اورپڑوسن شامل ہیں۔ 

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان  میں کہا کہ  پسند کی شادی کےمطالبے پرگھروالوں نے تشددکیا اور بال بھی کاٹے، میں ماں باپ کےساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے پر مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :