Time 24 دسمبر ، 2024
دنیا

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 افسروں سمیت 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں 2 افسروں سمیت 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے، اسرائیلی فوج/ فوٹو: اسرائیلی  میڈیا 

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ 

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اورایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کفیربریگیڈ کا ڈپٹی کمپنی کمانڈر کیپٹن ایلی گیبریل اتدیگی حماس کے حملےمیں ماراگیا۔

آئی ڈی ایف نے مزید بتایا کہ ریزرو فوج کا میجر ہلیل دینار اور سارجنٹ نتھانیئل پیسچ بھی شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جوابی کارروائیوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا تھا۔


مزید خبریں :