Time 24 دسمبر ، 2024
دنیا

حوثیوں کا ایک ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ، بھگدڑ مچنے سے 25 اسرائیلی زخمی

حوثیوں کا ایک ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ، بھگدڑ مچنے سے 25 اسرائیلی زخمی
حملے سے بچنے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگنے والے 25 اسرائیلیوں کو معمولی زخم آئے جب کہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے/ فائل فوٹو

صنعا: یمن کے حوثیوں نے ایک بار  پھر اسرائیل  کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس سے اسرائیلی شہروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ 

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے گرا دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ 

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے سے بچنے کی کوشش میں 24 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ 

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔ 


مزید خبریں :