24 دسمبر ، 2024
ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں پیش آیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ رات گئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔