24 دسمبر ، 2024
کوٹ ادو میں بیوی پر تشدد کے دوران شوہر نے خاتون کو تشدد سے بچانے والے نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے پتی سلطان محمود شرقی میں ملزم گھر میں اپنی بیوی پر تشدد کررہا تھا، خاتون کے رونے کی آواز پر ہمسائے نے بچانے کی کوشش کی تو اہلیہ کو چھوڑ کر ملزم نے نوجوان پر فائرنگ کردی۔
ملزم کی فائرنگ سے ہمسایہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔