Time 25 دسمبر ، 2024
دنیا

قازقستان طیارہ حادثہ: جہاز کے ملبے میں سے زخمیوں کو ریسکیو کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

قازقستان طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے مسافروں کو ریسکیو کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کوقازقستان میں  آذربائیجان ائیرلائنز کے طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو جہاز کے ملبے سے نکالتے ہوئے دیکھا  جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک زخمی مسافر کو زمین پر بیٹھے ہوئے اور دوسرے کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چلنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے  ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جن میں سے 32 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں :