Time 26 دسمبر ، 2024
پاکستان

فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران باڈی کیمز کا استعمال شروع کردیا

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں  پولیس اہلکاروں نے گشت اور تفتیش کے دوران باڈی کیمز کا استمال شروع کر دیا۔

فیصل آباد پولیس کی جانب سے اسپاٹ چیکنگ اور تفتیش کے دوران بیانات اور ثبوتوں کی ویڈیو ریکارڈ نگ کے لیے ملنے والے کیمروں کی آزمائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے،  آزمائشی طور پر  10 ڈولفن فورس اسکواڈ اور 11 تفتیشی ٹیموں کو یہ کیمرے مہیا کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام  کے مطابق جدید دور کے ساتھ ساتھ یہ افسران بالا کا اقدام ہے، جو باڈی کیم ہمیں دیے گئے ہیں ان کے ذریعے جب ہم کسی گاڑی یا بائیک کو سرچ کرتے ہیں تو  اس میں ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے وردیوں سے منسلک کیمرے اہلکاروں کی کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت ریکارڈ کریں گے جن سے تفتیش کا معیار  بہتر ہو گا۔

فیصل آباد پولیس کو ملنے والے 21باڈی کیمز کی آزمائشی افادیت کے نتائج سامنے آنے پر ان کے استعمال کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :