Time 26 دسمبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مزید کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مزید کمی
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 1991 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار میں آج  62 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج  237 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 14 ارب روپے ہے۔