27 دسمبر ، 2024
بھارت کے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی کے آسٹریلوی بیٹر کو کندھا مارنے کے معاملے پر آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ قرار دے دیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی پر تنقید کی۔
آئی سی سی نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
آسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں انہیں مسخرہ کہا گیا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ قرار دینے کو ویرات کوہلی کی بے عزتی قرار دیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا سے خوش نہیں تھا ، آسٹریلوی میڈیا نے کم ازکم ایک میچ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا اور ویرات کوہلی کے رویے پر انہیں بزدل اور رونے والا بچہ بھی قرار دیا۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا کو سخت قرار نہیں دیا۔
واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔
لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔