Time 28 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانے ’منڈا آن دا رائز‘ نے دھوم مچا دی

علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانے ’منڈا آن دا رائز‘ نے دھوم مچا دی
گانے نے ریلیز کے پہلے گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا— فوٹو:سوشل میڈیا

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانے ’منڈا آن دا رائز‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔

منڈا آن دا رائز‘ امریکا کے معروف ریپر ٹی آئی کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے جو پاکستان کی بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

گانے نے ریلیز کے پہلے گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

حال ہی میں علی ظفر اور دانیال ظفر نے اس گانے کو ایک نجی چینل کے فیشن شو میں بھی گایا جہاں حاضرین نے ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔

“منڈا آن دا رائز” نہ صرف پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک نئی جہت لے کر آیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی فنکار کس طرح عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔


مزید خبریں :