29 دسمبر ، 2024
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے حملے نے پشاور ائیرپورٹ سے گڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو گرام سے زائد چرس کی دوحا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس حکام کے مطابق مسافر حسن ابراہیم دوحا کی پرواز پر سفر کے لیے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا اور اپنے سامان میں گڑ سے بھرا پلاسٹک کا ایک ڈبہ بھی لے جا رہا تھا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پلاسٹک کے ڈبے کو مشکوک قرار دیا۔
ڈبے کی تفصیلی تلاشی کے دوران گڑ میں چھپائی 10.60 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔