Time 30 دسمبر ، 2024
کاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
 عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 2614 ڈالر فی اونس ہے/فوٹوفائل

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی آگئی۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہوگیاہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونےکا بھاؤ  514 روپے کم ہوکر 233711 روپے ہوگیا  ہے۔

مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 2614 ڈالر فی اونس ہے۔