Time 30 دسمبر ، 2024
دنیا

یو اے ای میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق

یو اے ای میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
 طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوا، اماراتی ایوی ایشن حکام

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں  چھوٹا طیارہ حادثےکا شکار ہوگیا۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ راس الخیمہ میں پرائیوٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کا طیارہ حادثےکا شکار ہوا، طیارہ سیاحتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا  اور سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔

اماراتی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ  طیارےکی پائلٹ 29 سالہ پاکستانی فریانزا پروین تھیں جب کہ مسافر 26 سالہ بھارتی ڈاکٹر سلیمان تھے۔

حکام پاکستانی قونصل خانےکے مطابق پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق ملتان سے ہے۔ پاکستانی پائلٹ کی میت آج رات پاکستان روانہ کی جائےگی۔

مزید خبریں :