Time 01 جنوری ، 2025
کھیل

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10کیلئے دستیاب، پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن بھی کرالی

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10کیلئے دستیاب،  پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن بھی کرالی
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بھی پاکستان سپر لیگ کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلکس کیری بھی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔ 

مزید خبریں :