Time 01 جنوری ، 2025
دنیا

2025 میں اُڑان بھرنے والی فلائٹ 2024 میں لینڈ کرے گی، مگر کیسے؟

2025 میں اُڑان بھرنے والی فلائٹ 2024 میں لینڈ کرے گی، مگر کیسے؟
فوٹو: فائل

وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ہانگ کانگ سے لاس اینجلس کا فضائی سفر مسافروں کو پچھلے سال میں واپس لے جائے گا۔

ہانگ کانگ سے لاس اینجلس جانے والیCathay Pacific ائیرلائن کی  پرواز CX 880کے خوش قسمت مسافر نئے سال کا جشن دو بار منائیں گے۔

یہ منفرد سفر 2025 میں پرواز کے آغاز اور 2024 میں واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے پرواز یکم جنوری سال 2025 کی رات 12 بج کر 38 منٹ پر اُڑی اور پھر حیران کن طور پر لاس اینجلس میں 31 دسمبر  2024کو رات 8 بج کر 55 منٹ پر لینڈ کرے گی۔

دراصل ہانگ کانگ لاس اینجلس سے وقت میں 16 گھنٹے آگے ہے۔

2025 میں اُڑان بھرنے والی فلائٹ 2024 میں لینڈ کرے گی، مگر کیسے؟
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس لیے جب اس منفرد پرواز کے مسافر فلائٹ میں بیٹھے تو اس وقت ہانگ کانگ میں نیا سال شروع ہوچکا تھا اور جب وہ لاس اینجلس پر لینڈ کریں گے تو وہاں نئے سال کے آغاز میں کچھ گھنٹے باقی ہوں گے۔  

یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچیں گے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منائیں گے۔

مزید خبریں :