Time 01 جنوری ، 2025
پاکستان

سال نو کی پہلی صبح ترکیہ میں ہزاروں افراد کی غزہ کی حمایت میں ریلی

سال نو کی پہلی صبح ترکیہ میں ہزاروں افراد کی غزہ کی حمایت میں ریلی
ہزاروں افرادنے فجر کی نماز استنبول کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں ادا کی اور پھر فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے لیے گالاتا پل جمع ہوئے/ ترک میڈیا 

استنبول:ترکیہ میں سال نوکی پہلی صبح  غزہ کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ 

ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سال نو کی پہلی صبح غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور ان پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق دنیا کو بیدار کرنے (Awakening the World) کے عنوان سے نکالی گئی ریلی کا انعقاد ترکیہ یوتھ فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے کیا۔ 

سال نو کی پہلی صبح ترکیہ میں ہزاروں افراد کی غزہ کی حمایت میں ریلی
فوٹو: ترک میڈیا 

ترک میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے فجر کی نماز استنبول کی آیا صوفیہ مسجد میں ادا کی اور پھر ریلی گالاتا پل پہنے جبکہ کہ دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے احتجاجی مارچ میں حصہ لیا۔

ریلی کے شرکا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مزمت کی اور اسے فوری روکنےکا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :