03 جنوری ، 2025
پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں نے 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی۔
وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا چاہتے ہیں، چینی کمپنی نواز شریف آئی ٹی سینٹر میں کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔
ملاقات میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائیڈ ٹریڈنگ کی بھی ٹریننگ دے گی۔
لاہور میں اسمارٹ کنٹرول روم، اسمارٹ ٹریفک کنٹرول، اسمارٹ ٹرانسپورٹ، اسمارٹ سینی ٹیشن سینٹر بھی قائم ہوگا۔
اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب بہت جلد خطے کا آئی ٹی حب بنے گا، بچوں کو آئی ٹی سیکٹر میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں، چینی کمپنی کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا آغاز بھی کیاجائے گا۔