03 جنوری ، 2025
اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔
تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس ہیں تاہم نیلم منیر نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا۔
نیلم منیر کی شادی کی تصاویر دبئی میں لی گئی ہیں اور تصاویر کے پس منظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ بھی نظر آرہی ہے۔
نیلم کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے پوسٹ کی گئیں جس میں اداکارہ کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر نے لکھاکہ یہ نئے سال کے آغاز پر زندگی کا نیا باب شروع کر رہے ہیں انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اس پوسٹ پر فلم دنیا سے وابستہ شخصیات کی اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی رسم مایوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونےکا بتایا تھا۔
مایوں کی تصاویر میں نیلم منیر کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا تھا۔
یاد رہے کہ کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی تھی۔
2022 میں اداکارہ نے جنگ اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں ان کاکہنا تھاکہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔