Time 05 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی: انسانی اسمگلنگ کا شبہ، ایک دن میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا

کراچی: انسانی اسمگلنگ کا شبہ، ایک دن میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا
زیرحراست افرادکو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیاگیا، امیگریشن حکام / فائل فوٹو 

کراچی ائیرپورٹ پر  انسانی اسمگلنگ کے شبے میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے شبے میں کراچی ائیرپورٹ سےایک دن میں 30 افراد کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے بیشتر افراد انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے جارہے تھے جبکہ متعدد مسافروں کو دستاویزات کی شک کی بنا پر گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔

امیگریشن حکام کے مطابق زیرحراست افرادکو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیاگیا ہے اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ 


مزید خبریں :