Time 06 جنوری ، 2025
کھیل

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کا کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کا کام 25 جنوری تک  مکمل کرنے کی ہدایت کردی
اچھی سی تقریب میں اسٹیڈیم کا افتتاح کیا جائے گا: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی/ اسکرین گریب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے  قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام 25 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کرکے اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا جب کہ انہوں نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اچھی سی تقریب میں اسٹیڈیم کا افتتاح کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کی پرفارمنس پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم فائٹ کر رہی ہے اور ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کل علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے، ان کی ٹریٹمنٹ خراب نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :