06 جنوری ، 2025
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں چور مسجد سے شہری کی جیکٹ چوری کرکے لے گیا۔
مسجد میں یہ واردات 2 جنوری کو ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور دوران جماعت شہری کی جیکٹ پہن کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایاکہ جیکٹ میں متاثرہ شہری کا موبائل فون بھی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا،ملزم کی تلاش جاری ہے۔