07 جنوری ، 2025
لوئر کرم کے علاقے بگن میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد5 ملزمان میں سے اب تک 3 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب سی ایم ایچ پشاور میں سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے جاوید محسود کی ران کی ہڈی جو ڑدی۔
یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
جاوید محسود کو ایک گولی کندھے، دوسری پیٹ اور تیسری گولی ٹانگ میں لگی تھی۔
اس واقعہ کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا۔