Time 07 جنوری ، 2025
پاکستان

اسپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کےلواحقین تک محدود ہے: وزارت خزانہ

اسپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کےلواحقین تک محدود ہے: وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کےبارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔

خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کےلواحقین تک محدود ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہےکہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔


مزید خبریں :