Time 07 جنوری ، 2025
دنیا

اسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

اسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی
ٹرمپ نے کہا کہاسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا— فوٹو: رائٹرز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک بار پھر حماس کو وارننگ دے دی۔

 فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ  ان کے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ  یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

 اس سے پہلے ٹرمپ کے بیان پر حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ٹرمپ کو سفارتی زبان استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حلف برداری سے قبل یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنا ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ اس کی قیمت ادا کریں گے۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :