09 جنوری ، 2025
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس کی گراوٹ چوتھے دن میں 4948 پوائنٹس ہوچکی ہے۔ 100 انڈیکس آج 1510پوائنٹس کم ہوکر 112638 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔