Time 09 جنوری ، 2025
پاکستان

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے لکی مروت سے17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کرلیا

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اغوا کیےگئے سویلین ورکرز  نہتے تھے، فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنےکے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکے دار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائےگا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

مزید خبریں :