09 جنوری ، 2025
طالبان کی جانب سے افغان خواتین پر پابندیوں سے متعلق چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے مطالبے پر ای سی بی نے میچ کے بائیکاٹ سے گریز کرتے ہوئے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو ای سی بی اور اراکین کی آئی سی سی سے پیر کو میٹنگ شیڈول ہے۔
انگلینڈ بورڈ آئی سی سی سے افغانستان کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرےگا اور افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نہ ہونے پرفنڈنگ روکنےکا مطالبہ بھی کرےگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی مطالبہ کرے گا کہ افغان ویمن ٹیم بننے تک رقم اکاؤنٹ میں رکھی جائے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ای سی بی، آئی سی سی سے افغان ویمن ٹیم بنانےکی ڈیڈ لائن رکھنےکا مطالبہ بھی کرےگا۔
رپورٹ کے مطابق ای سی بی حکام کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کپتان جوزبٹلر سے بھی افغانستان کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔