Time 10 جنوری ، 2025
پاکستان

جیو نیوز نے ایک بار پھر پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان کے مقبول ترین اور نمبر ون نیوز چینل ”جیونیوز“ نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی۔ 

گزشتہ برس 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27341 جی آر پیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ ”جیونیوز“ نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”نیوز نیٹ ورک“ کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گزشتہ ریکارڈ مزید بہتر کرلیا۔

خبریں پڑھنے کا انداز ہو، یا منفرد مارننگ شو، اسپورٹس کی خبریں ہوں یا سیاسی تجزیے، الیکشن کی ٹرانسمیشن ہو بین الاقوامی خبریں، پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی گرما گرم بحث ہو یا سڑک پر ہونے والے دھرنے، معیشت کی صورتحال ہو یا معاشی سرگرمیاں، آئی ایم ایف کا دباؤ ہو یا قرض کی منظوری، امریکی الیکشن ہوں ہو یا خوشحال پاکستان پیکج، اسرائیلی جارحیت ہو یا فلسطین و لبنان پر ہونے والی بمباری ”جیونیوز“ میڈیا انڈسٹری پر پوری طرح چھایا رہا۔ 

جیونیوز اپنے ناظرین کا تہہ دِل سے شکر گزار ہے جنہوں نے پچھلے تمام چینلز کے مقابلے میں ”جیونیوز“ کو ٹی وی اور ڈیجیٹل ورلڈ میں سب سے زیادہ وقت دیا اور گزشتہ 21 برس کی طرح اس سال بھی اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :