11 جنوری ، 2025
کوٹری میں کم عمربچوں کی شادی کی اطلاع پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دلہا اور دلہن کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
کوٹری سائٹ ایریا پولیس کے مطابق خدا کی بستی میں پولیس نے کفالت کرنے والے ماموں کو حراست میں لےکر 16سالہ دلہن اور 14سالہ دلہےکو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی بہن نے کم عمری کی شادی کی شکایت تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنے ماموں کے بیٹے سے شادی سے انکاری تھی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ دونوں کو عدالت میں پیش کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لڑکی کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور والد دوسری شادی کے بعد کراچی میں رہائش پذیر ہے۔