13 جنوری ، 2025
کراچی میں جاری سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں گزشتہ 7،6 دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 سینٹی گریڈ رہا ہے، آج کراچی میں دن میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 رہنےکا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں دوپہرکے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہےجب کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔