Time 16 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ نے ڈیجیٹل میڈیا پر ویوز کے تمام ریکارڈز توڑ دیے

جیو نیوز کے سپر ہٹ شو “ہنسنا منع ہے” نے ٹیلی ویژن پر بھرپور کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی دھوم مچادی۔

جیو نیوز کے سپر ہٹ شو “ہنسنا منع ہے” کے میزبان تابش ہاشمی ہیں اور یہ شو ٹیلی ویژن پر کئی کامیابیاں حاصل کرچکا ہے۔

اب ’ہنسنا منع ہے‘ نے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی دھوم مچادی اور شو نے سول پلیٹ فارمز پر 4.5 ارب سے زائد ویوز حاصل کر کے تمام پچھلے ریکارڈز توڑ دیے۔

اس سے قبل پاکستان کے مقبول ترین اور نمبر ون نیوز چینل ”جیونیوز“ نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کی تھی۔

گزشتہ برس 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27341 جی آر پیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ ”جیونیوز“ نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”نیوز نیٹ ورک“ کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گزشتہ ریکارڈ مزید بہتر کیا تھا۔

مزید خبریں :