17 جنوری ، 2025
دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مقبول اور کامیاب ترین کھلاڑی 39 سالہ رونالڈو کے نئے معاہدے کے مطابق وہ روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو کمائیں گے۔
اگر پاکستانی کرنسی یعنی روپے کے لحاظ سے بات کی جائے تو کرسٹیانو رونالڈو روزانہ تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو کلب میں پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔