Time 20 جنوری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور فاسٹ بولر انجرڈ ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور فاسٹ بولر انجرڈ ہوگیا
فوٹو: جیرالڈ کوئیٹزی فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کے بعد اسکواڈ میں شامل اینرک نوکیا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

نوکیاکی انجری کے بعد جیرالڈ کوئیٹزی کا نام ان کے متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اب کوئیٹزی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

اس انجری کی وجہ سے کوئیٹزی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی کی پاکستاں میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کی میڈیکل ٹیم کوئیٹزی کی انجری کی نگرانی کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :