Time 20 جنوری ، 2025
صحت و سائنس

کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں پر وزیر صحت نے بیان جاری کردیا

کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں پر وزیر صحت نے بیان جاری کردیا
گزشتہ دنوں کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی/ فائل فوٹو

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شہر قائد میں کووڈ پھیلنے کی خبر وں کو غلط قرار دیدیا۔

وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں 100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد صرف7 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر غلط ہے۔

ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا تھا، کووڈ مثبت لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں، کووڈ میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔ 

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کووڈ کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے، کووڈ اب موسمی فلو کی طرح ہے لہٰذا اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جب کہ اس حوالے سے اسپتالوں کو اہم ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔


مزید خبریں :