20 جنوری ، 2025
متحدہ عرب امارات پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
وزارت تجارت نے گزشتہ 5 برس کے آم کی برآمدات کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے۔ وزارت تجارت نے تحریری جواب میں بتایاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں یو اے ای کو 159.74 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 5 سالوں میں پاکستان نے برطانیہ کو 131.96 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے، سعودی عرب کو 29.61، قازقستان کو 93.86 ملین ڈالر مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔
وزارت تجارت کے مطابق افغانستان کو 35.98، عمان کو 39.88 ملین ڈالر مالیت کے آم بھیجے گئے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 5 سال میں 63 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے جبکہ رواں مالی سال پاکستان نے 30.9 ملین ڈالرز مالیت کے ترشاوہ پھل برآمد کیے۔