Time 21 جنوری ، 2025
پاکستان

آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹرگوہر سے ملاقات اور بات چیت سے آگاہ کیا، وزیر دفاع

آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹرگوہر سے ملاقات اور بات چیت سے آگاہ کیا، وزیر دفاع
بیرسٹرگوہر کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا، ان کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرسٹرگوہر اورآرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے اور  آرمی چیف نے بیرسٹرگوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیرسٹرگوہرسےکیا بات چیت ہوئی؟ آرمی چیف نے وزیراعظم کوآگاہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل بیرسٹر گوہر  آرمی چیف سے ملاقات کی مسلسل تردید کرر ہے تھے۔

مزید خبریں :