Time 22 جنوری ، 2025
پاکستان

حافظ نعیم کی قطر میں حماس قیادت سے ملاقات، اسرائیل کیخلاف مزاحمت پر خراج تحسین پیش کیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنما حسن درویش اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔

حماس قیادت سے ملاقات میں حافظ نعیم نے 15 ماہ تک اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے پر غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسماعیل ہنیہ، یحیٰی سنوار اور غزہ کے 60 ہزار شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے۔

 حماس قیادت سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو غزہ متاثرین کے لیے فوری طور پر 10 ہزار خیمے بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :