Time 22 جنوری ، 2025
جرائم

جی سی یونیورسٹی لاہور کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے، پولیس

لاہور کی گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ سے مبینہ زیادتی  کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن طالبہ سے اجتماعی زیادتی شواہد نہیں ملے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی اور ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبربلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے۔

اس سے قبل پولیس نے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ شادی سے انکار پر طالبہ نے گینگ ریپ کا الزام عائد کیا۔

پولیس نے بتایاکہ مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :