23 جنوری ، 2025
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کر دیا۔
19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان کے محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں نمایاں ہیں۔
پرومو میں پانچوں کرکٹرز خاص کمرے میں سکیورٹی میں رکھی ہوئی ایونٹ کی ٹرافی کو حاصل کرنے کی کوشش میں نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا،ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔