Time 24 جنوری ، 2025
پاکستان

عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا

عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا
شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، لہٰذا اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے: بانی پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، لہٰذا اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے۔

مزید خبریں :