Time 24 جنوری ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

اسٹار لنک کی پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش

اسٹار لنک کی پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش
تمام ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرے گا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین کو براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی نے ایس ای سی پی میں بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔

تمام ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کے بعد پی ٹی اے اسٹار لنک کو انٹرنیٹ سروسز کا لائسنس جاری کرے گا۔

مزید خبریں :