02 مارچ ، 2013
ممبئی …این جی ٹی…ممبئی میں 16نومبر 2011کوبچن خاندان میں آنکھ کھولنے والی بیٹی بی آر دھیابچن کا شمار اگر اُن بچوں میں کیا جائے جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں، تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔ابھیشک، ایشوریا رائے بچن کی بیٹی اور امیتابھ اور جیا بچن کی پوتی آردھیابچن ابھی دو برس کی بھی نہیں ہوئیں لیکن54کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کی مالکن بن گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بچن خاندان نے دبئی میں 54کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی خرید کر پندرہ مہینے کی آردھیا بچن کے نام کر دی ہے ۔واضح رہے کہ اس بیش قیمت پراپرٹی کی مالکن بننے سے قبل بھی پاپا ابھیشک بچن اپنی بیٹی آردھیا کو پہلی سالگرہ کے موقع پر لال اورسیاہ رنگ کی لگژری گاڑی بی ایم ڈبلیومنی کوپر بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں جس کی مالیت 24لاکھ روپوں سے کم نہیں۔