Time 24 جنوری ، 2025
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ 

ملک میں 10  گرام سونے کی قیمت 2486  روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 29 ڈالر اضافے سے 2772 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :