Time 24 جنوری ، 2025
پاکستان

پی پی کی وجہ سے پیکا قانون بہتر ہوا، اب یہ قانون بہتر حالت میں ہے: بلاول کا دعویٰ

پاکستان پیپلزپاٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے  پیکا قانون بہتر ہوا اور اب پیکا قانون بہتر حالت میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ قائمہ کمیٹی پیکا ایکٹ میں خاصی تبدیلی لاچکی ہے، ہم حکومت سے رابطہ کرکے اس قانون میں بہت تبدیلیاں لائے ہیں اور  موجودہ پیکا ایکٹ پچھلے قانون سے بہتر صورت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے پیکا قانون بہتر ہوا اور اب پیکا قانون بہتر حالت میں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پیکا ایکٹ پر میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ اپنی مرضی کی قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس نمبر نہيں ہيں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور کیا۔ بل کو ایوان زیریں نے کثرت رائے سے منظور کیا۔

مزید خبریں :