Time 25 جنوری ، 2025
پاکستان

سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی سندھ

سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی سندھ
چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے: غلام نبی میمن کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سےچینی شہریوں کی آمدورفت محدودہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی، چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی سے متعلق چھان بین کررہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد پولیس پر لازم ہے، مقامی اسپانسرز کو بھی سکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا۔

مزید خبریں :