Time 25 جنوری ، 2025
پاکستان

کتنے فیصد پاکستانی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں؟ گیلپ سروے جاری

44 فیصد پاکستانی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں جب کہ 16 فیصد نے مخالفت کی ہے۔

یہ نتائج گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئے ہیں۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔ سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں جب کہ 16 فیصد نےکی مخالفت کی ہے۔

 حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر  39 فیصد نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

سروے میں مذاکرات کی کامیابی کے سوال پر 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار  اور کہا کہ  اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔

33 فیصد افراد مذاکرات کی کامیابی کےلیے پُرامید تھے جب کہ  19 فیصد نے مذاکرات کی ناکامی کی پیش گوئی کی۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے خواتین کے مقابلے میں مرد  زیادہ پُرامید ہیں، مردوں میں اس کی شرح 41 فیصد اور خواتین میں 25 فیصد رہی۔

مذاکرات میں کامیابی پر سب سے زیادہ شک کا اظہار 55 فیصد خواتین نے کیا، مردوں میں یہ شرح 35 فیصد دکھائی دی۔

مزید خبریں :