25 جنوری ، 2025
کراچی سے آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے احسن آباد میں کارروائی کرکے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں فیاض رضا، محمد اشرف، محمد عمران اور ظفر راجپوت شامل ہیں۔
ملزمان آن لائن اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے اور ملزمان نےحکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے
بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی وغیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے اورفون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔
پاس ورڈز ،کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفرکرنے میں ملوث ہیں۔