Time 26 جنوری ، 2025
جرائم

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک
ملزمان شہری کے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس/ فائل فوٹو 

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 اشتہاری ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں ہوا جس میں2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان  قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالے ایک ملزم نےشرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جبکہ دوسرا ملزم ڈ کیتی اور موٹرسائیکلز چھیننےکی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ 

مزید خبریں :