Time 26 جنوری ، 2025
دنیا

امریکی صدرکا دوبارہ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان

امریکی صدرکا دوبارہ ڈبلیو ایچ او میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان
سعودی عرب سے امریکا میں سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر 1 کھرب ڈالر کرنے کا کہیں گے، پیسہ ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب سے امریکا میں سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر ایک کھرب ڈالر کرنے کا کہیں گے، پیسہ ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

امریکی صدر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنا پیسہ کہاں سے کمایا؟ ان کے پاس بہت زیادہ مائع سونا ہے، ہمارے پاس سعودی عرب سے بھی زیادہ ہے، ہم صرف ماحول کی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرتے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ عالمی ادارہ صحت میں شمولیت پر غور کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :